حمد و نعت اسلامی آڈیوز

ضروری گزارش

السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ!

اگر آپ کے پاس حمد، نعتیں، نظمیں بیانات یا کوئی مفید اسلامی آڈیو ہے اور آپ وہ ہمارے ویب سائٹ پر شئیر کرنا چاہتے ہیں تو وہ کسی ویب سائٹ (فری سٹوریج وغیرہ) پر اپ لوڈ کرکے ہمیں اس کا لنک بھیج دیں۔ ہم انشاء اللہ وہ اپنے ویب سائٹ پر شئیر کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ جزاکم اللہ خیرا

تعارف

ہم آپ کو حمد و نعت ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انسان جن ذرائع سے علم حاصل کرتا ہے اور سیکھتا ہے اس میں سماعت ایک بہت اہم ذریعہ ہے اور تجربہ یہی کہتا ہے کہ اکثر اوقات آواز انسان پر تحریر سے بھی زیادہ جلدی اور بہتر انداز میں اثر انداز ہوتی ہے۔ اس لیے اس ویب سائٹ کا مقصد مسلمانوں تک اسلامی آڈیوز پہنچانے کی شکل میں بہترین اصلاحی مواد مہیا کرنا ہے تاکہ مسلمان اس سے بھرپور دینی فائدہ اٹھا سکیں۔ اور گانے باجے جیسی حرام چیزوں سے اپنے کانوں کو ناپاک اور دلوں کو سیاہ کرنے کی بجائے ان اسلامی آوازوں سے اپنے دلوں کو روشن کر سکیں اور اللہ تعالیٰ اور اُس کے حبیب حضور نبی کریم ﷺ اور اسلام کی محبت اپنے دلوں میں سما سکیں۔ اس ویب سائٹ میں آپ کو ملیں گی حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبول، تلاوت قرآن پاک ، نظمیں اور بیانات وغیرہ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمیں اس سے متعلق جتنا مواد مل سکے ہم اس ویب سائٹ میں اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے پیش کر سکیں لہذا یہ ویب سائٹ انشاء اللہ اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس ویب سائٹ کو اس کے بنانے والے اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے اجر عظیم کا ذریعہ بنائے۔ آمین